کپواڑہ//شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے بشتر علاقے برفباری کے بعد مسلسل تیسرے دن بھی ضلع ہیڈکوارٹر سے منقطع رہ۔کرناہ، مچل، جمگنڈ، کمکڈی اور بڈنمل کے علاقے ابھی تک منقطع ہیں اور مسافر ان علاقوں میں پھسے ہوئے ہیں۔ان علاقوں کے لوگوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کی بھی شکایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ برف باری کی وجہ سے سڑکیں بند ہونے کے فوراً بعد دکانداروں نے زائد قیمتوں کا سہارا لیا ہے۔مژیل سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھی شکایت کی کہ علاقے میں شدید برف باری کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں 2 فٹ سے زیادہ برف ہونے کی وجہ سے لوگ باہر نکلنے سے قاصر ہیں کیونکہ اندرونی سڑکیں ابھی تک برف سے صاف نہیں کی گی سرپنچ مژیل حبیب اللہ نے نمایدے کو بتایا، "ہم مریضوں کو قریب ترین صحت مرکز جو دودھی میں ہوتا ہے، لے جانے پر مجبور ہیں مقامی لوگوں نے انتظامہ پر زور دیتے ہوئیے کہا کہ ان کے علاقوں کی سڑک پر برف جلدی اٹھائی جائے تاکہ لوگوں کو چلنے پھر نے میں اسانی ہو جائیے