جموں//کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات سنجیو ورما نے جمبو چڑیا گھر پروجیکٹ کے جاری کاموں کا معائینہ کیا۔اُنہون نے انٹری گیٹ کے کام کا معائینہ کرتے ہوئے اِنجینئرنگ وِنگ سے کہا کہ وہ مارچ 2022ء سے قبل مکمل کرنے کے لئے ٹائم ئنز کے ساتھ سرگرمیوں کا چار ٹ تیار کرے۔اُنہوں نے مارش مگر مچھ، گھڑیال ، لیپارڈ کیٹ ، جنگل کیٹ ، بلیک بیئر اور سلوتھ بیئر کے انکلوزرز کے کام کی پیش رفت کو سراہا۔اُنہوں نے اَندرونی سڑک کے کام میں سرعت لانے کے لئے کہا جس میں کلورٹ اور ریٹیننگ والز کی تعمیر بھی شامل ہے۔ اُنہوں نے پروجیکٹ کے تحت زیر تعمیر تین پارکوں کا معائینہ کرتے ہوئے سیاحوں کے لئے سہولیات کا خاص خیال رکھنے کا مشورہ دیا۔کمشنر سیکرٹری نے جمبو چڑیا گھر پروجیکٹ ائیریاکا ٹریک کیا جس میں زیر تعمیر نیچر ٹریل کو ’’ جمبو ڈھلی‘‘ کا نام دیا گیا ہے ۔اُنہوں نے شیر اور ٹائیگر کے لئے بنائے جانے والے انکلوزر کے کام کی پیش رفت کو بھی سراہا۔اُنہوں نے پروجیکٹ ائیریا میں آبی ذخائر کی مناسب ترقی پر زور دیا اور آنے والے شجر کاری موسم میں پھلوں ، پناہ گاہوں کے درختوں اور کوہ پیمائوں مع مناسب پودے لگانے کی ہدایت دی۔ دورے کے دوران پروجیکٹ ائیریا میں کام کرنے والے ٹھیکہ داروں کے ایک وفد نے زیر اِلتوأ واجب الادا کا مسئلہ کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما کی نوٹس میں لایا۔چیف وائلڈ لائف وارڈن سریش کمار گپتا نے کمشنر سیکرٹری کو دو بڑے کاموں بشمول واٹر سپلائی اور نیچر اِنٹرپریٹیشن سینٹر کے بارے میں جانکاری دی۔ اُنہوں نے کہا کہ تخمینے اور ڈیزائن متعلقہ ایجنسیوں کو جانچ کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں جنہیں جانچ کے عمل کی تکمیل کے بعد جلد ہی ٹینڈر کے لئے پیش کیا جائے گا۔اُنہوں نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ ٹینڈرنگ کے عمل کی تکمیل کے بعد مذکورہ بڑے اجزأ کی تکمیل میں تقریباً تین ماہ لگیں گے ۔ کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات نے چیف وائلڈ لائف وارڈن سے کہا کہ وہ پروجیکٹ کی تیزی سے تکمیل کے لئے کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔دورے کے دوران کمشنر سیکرٹری کے ہمراہ ریجنل وائلڈ لائف وارڈن جموں ڈاکٹر کمار ایم کے ، وائلڈ لائف وارڈن جمبو چڑیا گھر امیت شرمااور اِنجینئرنگ وِنگ اور وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کا عملہ دیگر متعلقین بھی تھے۔