جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home جموں
مشیر فاروق خان نے نوشہرہ میں پی آر آئی اور اَفسران کا مشترکہ میٹنگ کا اِنعقاد کیا

مشیر فاروق خان نے نوشہرہ میں پی آر آئی اور اَفسران کا مشترکہ میٹنگ کا اِنعقاد کیا

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
05/01/2022
in جموں
0
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

راجوری//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج یہاں پی ڈبلیو ڈی ڈاک بنگلو نوشہرہ میں پی آر آئی اور اَفسران کی ایک مشترکہ میٹنگ طلب کی جس میں علاقے کے ترقیاتی منظر نامے پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل ، ایس ایس پی محمد اسلم ، ڈائریکٹر زراعت کے کے شرما ، اے ڈی ڈی سی پون کمار ، ڈی ایف او نوشہرہ نیلیما شاہ ، اے ڈی سی نوشہرہ سکھ دیو سنگھ سمبیال ،اے سی ڈی سشیل کھجوریہ ، سی پی او محمد خورشید ، ڈی ایس اِی او بلال رشید میر ، پی او آئی سی ڈی ایس کرتار سنگھ ، سی اے او سوم سنگھ ، سی ایچ او مدن لعل ، اے ایل سی منیشا، ڈی دی سی ممبر سندر بنی راجندر شرما، صدر ایم سی نوشہرہ نریندر کمار، بی ڈی سی چیئرپرسن نوشہرہ بودھ راج ، بی ڈی سی چیئرپرسن قلعہ درہال خالد فردوس،بی ڈی سی چیئرپرسن سیوٹ بال کرشن ،سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی۔علاقے کے متعدد مسائل پر زیربحث لائے گئے جس میں سڑکوں کی میکڈمائزیشن ، سکولوں کی اَپ گریڈیشن ، صحت سہولیات ، سرکاری اِداروں میں عملے کی کمی ،شہری علاقوں میں ترقیاتی کاموںکی تکمیل کے لئے فنڈس کی کمی ، ایس ڈی ایچ نوشہرہ میں عملے کی کمی ، ڈسٹرکٹ کیپکس بجٹ میں کم خرچ ، قلعہ درہال میں سیکٹورل دفاتر کا قیام ، قلعہ درہال میں اِنٹرنیٹ کنکٹوٹی کی کمی، سڑکوں کی خستہ حالی، بجلی کھمبوں کی تنصیب ، ٹرانسفارمروں کی کمی، اِضافہ بارڈر بنکروں کی منظوری اور بنکر کی تعمیر کے تحت واجب الادا میں تاخیر ، کم وولٹیج ، نوشہرہ سب ڈویژن کو ضلع کا درجہ دیا جائے ، بی اے ڈی پی فنڈس کی کمی ،سب ڈویژن میں سیاحت کے فروغ کے لئے مؤثر اِقدامات کئے جائیں، پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت رہ گئے استفادہ کنند گان کو شامل کرنا، سیوٹ آبپاشی سکیم کی تکمیل ، سیوٹ کے لئے قبائلی فنڈس کی منظوری ، سیوٹ میں پنچایتی گھروں کی تکمیل کے لئے جاری کئے جانے والے فنڈس، مختلف زمروں کے تحت پنشن کارڈوں کی منظوری ، بگلا آبپاشی اور بیر یپٹن آبپاشی سکیم، ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈروں کی الاٹمنٹ ، میں تاخیر ، غیر طے شدہ پانی کی فراہمی اور بجلی کی کٹوتی ، ایچ ایس لینگر کو ایچ ایس ایس سطح تک اَپ گریڈ کرنا ، پی ایچ سی ہنڈ ن میں عملے کی کمی ، خواتین سیل کا قیام ، تعلیمی بورڈ کی برانچ کی منظور ی ،امدادِ باہمی سوسائٹیوں کی بحالی ، جے کے بینک شاخ کی منظوری ، قلعہ درہال میں کٹنگ اور ٹیلرنگ سینٹر کا قیام ، باوانی سے شلکھ تک سڑک پر کام کا آغاز ، باوانی فٹریشن پلانٹ کا آپریشنلائزیشن ، بجلی کے بلوں میں مبالغہ آرائی وغیرہ اور دیگر امور بھی شامل تھے۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے میٹنگ میں اَفسران اور پی آر آئیز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مؤثر طریقہ کار کے ذریعے عوامی شکایات کے فوری اور بروقت نمٹانے کو یقینی بناکر اِن خدمات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دیں۔اُنہوں نے پی آر آئی اِداروں کو مزید مضبوط بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ اَپنے متعلقہ علاقوں کی ترقی کے لئے ان کی فعال شمولیات سے منصوبوں کی عمل آوری میں نگرانی کریں۔مشیر فاروق خان نے کہا،’’ یہ دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ پی آر آئیز اَب خود اَپنے علاقوں کی ضروریات کے مطابق ترقیاتی منصوبے بنارہے ہیں۔‘‘اُنہوں نے ترقیاتی پروفائلز کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے اِنتظامی یونٹ اور پنچایتی راج اِداروں کے درمیان قریبی تال میل پر بھی زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام مشکلات کو دور کرنے کے لئے اِنتھک کوششیں کر رہی ہے اور خدمات اور فلاحی سکیموں کو شہریوں کے لئے آسانی سے قابل رَسائی بنارہی ہے۔وہاں موجود عوامی نمائندوں کی جانب سے پیش کئے گئے علاقے کے مسائل اور مطالبات پر توجہ دیتے ہوئے مشیر موصوف نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ علاقے کی فوری ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مؤثر اِقدامات کریں تاکہ اِس کے لئے ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔مشیر فاروق خان نے عوامی کی طرف سے اُٹھائے پانی کی کمی کے مسئلہ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جل جیون مشن کا آغاز کیا ہے اور اس مشن کے تحت شروع کی جانے والی تمام سکیموں کی تکمیل سے جموںوکشمیر یوٹی کے تمام گھرانوں کو فعال پائپ پانی کا کنکشن فراہم کیا جائے گا ۔ حکومت تمام گھرانوں کو پینے اور محفوظ پانی فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔اُنہوں نے نئے پنشن معاملات کی منظوری کے بارے میں کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت اِس مسئلے پر کام کر رہی ہے اور مختلف زمروں کی پنشن سکیموں کے تحت رہ جانے والے تمام مستفیدین کا احاطہ کرنے کے لئے ٹھوس اِقدامات کئے جائیں گے۔مشیر موصوف نے تمام پنچایتوں میں کھیل میدان کے مسئلے کا بھی ازالہ کیا۔اُنہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اومی کرون کے خطرے سے بچنے کے لئے کووِڈ مناسب طرزِ عمل پر من و عن سختی سے عمل کریں۔باغبانی شعبے کو فروغ دینے کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت نے کسان برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ان کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے متعدد اِقدامات شروع کئے ہیں ۔اُنہوں نے تعلیمی شعبے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پی آر آئیز سے کہا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کی جائے تاکہ وہ اَپنی زندگی میں اَپنے مطلوبہ اہداف حاصل کرسکیں۔مشیر فاروق خان نے اِضافہ سرحدی بنکروں کی منظوری کے بارے میں کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت سرحدی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہے اور سرحدی پٹیوں میں کافی تعداد میں بنکر تعمیر کئے جائیں گے۔بعد میں مشیر موصوف نے جی بی ایچ ایس ایس سکول نوشہرہ میں منعقدہ عوامی شکایتی ازالے کیمپ میں بھی شرکت کی جس میں اُنہوں نے عوامی مسائل ، مشکلات اور مطالبات سنے۔مشیر نے عوام الناس کی فلاح و بہبودکے لئے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف سرکاری سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی خاطر مختلف محکموں کی جانب سے لگائے سٹالوں کا بھی دورہ کر کے ان کا معائینہ کیا۔تقریب میں معاشرے کے تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھاری تعداد میں شرکت اور مشیر موصوف کو اَپنے علاقوں کے متعدد مسائل اور مطالبات گوش گزار کئے۔مشیر فارو ق خان نے دوران پروگرام پیش کئے گئے تمام مسائل اور مطالبا ت کو بغور سنا اور متعلقہ اَفسران سے کہا کہ وہ تمام جائز عوامی مسائل کا بروقت اور معیاری ازالے کو یقینی بنانے کے لئے مؤثر اقدامات کریں۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے نوشہرہ کو ماڈل ٹائون بنانے کے لئے کئے گئے اِقدامات پر بات کرتے ہوئے متعلقہ آفیسر سے کہا کہ وہ اِس سلسلے میں مستقبل کا مناسب لائحہ عمل مرتب کریں۔اُنہوں نے پی ایم اِی جی پی کے تحت مستفیدین کو خود روز گار کے لئے منظور نامے اور ایس ایم اے ایم کے تحت دوٹریکٹر بھی حوالے کئے ۔ اس کے علاوہ اُنہوں ڈیتھ اسسٹنٹس ، تعلیمی اِمداد اور کمیونٹی ٹیوب ویل کے لئے 25لاکھ کے منظور نامے بھی تقسیم کئے ۔ اُنہوں نے طالبات میں سکول بیگ بھی تقسیم کئے۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

کمشنر سیکرٹری جنگلات نے جمبو چڑیا گھر پروجیکٹ کے جاری کاموں کا کا معائینہ کیا

Next Post

سابق ایم ایل سی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
سابق ایم ایل سی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سابق ایم ایل سی کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

24/03/2023
مارگن ٹاپ اننت ناگ سے وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

جموں : ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

24/03/2023
اروناچل میں ہندوستانی نوجوان کا اغوا تشویشناک:راہل

مودی سرنام تبصرہ معاملے میں راہل گاندھی کو دو سال کی قید، ضمانت منظور

24/03/2023
کشمیر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی درج

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان، شبانہ درجہ حرارت میں بہتری

24/03/2023

أخبار حديثة

اوڑی میں ایل او سی پر اسلحہ و گولہ بارود اور منشیات بر آمد/پولیس

انشا اللہ ہم بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی بنائیں گے/ڈاکٹر درخشاں اندرابی

24/03/2023
مارگن ٹاپ اننت ناگ سے وارون کشتواڑ کی اور پیدل سفر کرنے والے چھ افراد لاپتہ ہو گئے

جموں : ماں بیٹی پراسرا ر طور پر لاپتہ، تلاش جاری

24/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban