سری نگر// وسطی ضلع گاندربل کے تھیون کنگن علاقے میں پاور کنال سے ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے ایک سینئر آفیسر نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جمعرات کے روز تھیون کنگن میں مقامی لوگوں نے پاور کنال میں ایک شخص کی لاش دیکھی اور اس ضمن میں پولیس کو مطلع کیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی خاطر اُس سے ہسپتال لے جایا گیا۔انہوں نے متوفی کی شناخت مشتاق احمد بجاڑ ساکن گنون کنگن کے بطور کی ہے۔مذکورہ پولیس آفیسر نے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔