کوالا لمپور: ملائیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 18افراد ہلاک ہوگئے۔ کشتی میں 50 افراد سوارتھے۔ملائیشیا کی وزارت صحت کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ تینجنگ بلاؤ کے سمندری علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار کشتی میں 50غیرقانونی مہاجرین سوارتھے۔ ڈوبنے والے 14افراد کوبچا لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ کشتی خراب موسم کے باعث ڈوبی۔ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ ریسکیو آپریشن میں 133اہلکارحصہ لے رہے ہیں۔ تیز ہوائیں اورشدید بارش آپریشن میں رکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔