سرینگر//کورونا وائرس کی دوسری لہر میںکچھ دنوں سے کافی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے چلتے کئی روز سے مثبت معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 126نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 338871تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 15جبکہ کشمیر میں 111نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کئی روز بعد مثبت معاملات میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا بیماری سے4مزید مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی اموات کی تعداد 4495تک پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین میں بھی اضافہ جاری ہے ۔ادھر حکام کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 126نئے افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 338871تک پہنچ گئی ہے ۔تازہ معاملات میں جموں سے 15جبکہ کشمیر میں 111نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں۔ ادھر مثبت معاملات میں اضافہ کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں فعال معاملات کی تعدادمیں بھی اضافہ درج کیا گیا جبکہ شہر سرینگر 52نئے معاملات کے ساتھ ایک مرتبہ پھر کیسوں میں سر فہر ست رہا ہے جبکہ اس وقت جموں کشمیر میں فعال معاملات کی تعداد 1541تک پہنچ گئی ہے ۔ اسی دوران اموات میں آئے روز اضافہ کے ساتھ ہی کشمیر میں مہلک وبائی بیماری سے اموات 2300سے پار چلی گئی ہے ۔