سری نگر//شمالی ضلع بارہ مولہ کے چرنڈا اوڑی علاقے میں ایل او سی کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں ممنوع نشیلی اشیاء برآمد کی ہے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بارہ مولہ پولیس اور فوج نے چرنڈا گاوں میں ایل او سی کے نزدیک ایک مشتبہ بیگ سے ایک کلو نشیلی اشیاء برآمد کی۔انہوں نے کہاکہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ پاکستانی ہینڈلرز ایک منصوبہ بند سازش کے تحت جموں وکشمیر میں منشیات کی اشیاء پہنچا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو اس کا عادی بنایا جاسکے۔ان کے مطابق اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔