02سرینگر02 مئی // کولگام پولیس نے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ برآمد کیا ہے۔
پولیس سٹیشن یاری پورہ کی ایک پولیس پارٹی نے بہیبراڈا کے قریب گشت کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا جس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اسے حکمت کے ساتھ پکڑ لیا گیا۔ تلاشی کے دوران، اس کے قبضے سے 5.5 کلو گرام پوست کا بھوسا جیسے ممنوعہ مادہ نائیلون کے تھیلے میں چھپایا گیا تھابر آمد ہوا۔ اس کی شناخت سریر احمد ایتو ولد عبدالرشید ایتو ساکن سونی گام کے طور پر کی گئی ہے۔
تھانہ پولیس یاری پور ہ نے اس سلسلے میں ایک کیس متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
کمیونٹی ممبران سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں منشیات کی فروخت سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آئیں۔ منشیات فروشی میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔