جمعرات, مارچ ۲۳, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home سیاست
موجودہ دور میں لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے/عمر عبدا للہ

بھاجپا جموں وکشمیرمیں الیکشن کروانے سے خوفزدہ:عمر عبداللہ

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
17/03/2023
in سیاست
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

سری نگر//بی جے پی والے جموں وکشمیر میں الیکشن کروانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں اس بات کی خبر ہے کہ آنے والے انتخابات میں پورے جموںوکشمیر میں اُن کی بری حالت ہونے والی ہے۔ گذشتہ 4برسوں سے بھاجپا نے یہاں کے عوام کیساتھ جو سلوک روا رکھا ہے اُس سے وادی سے زیادہ جموں کی آبادی بھاجپا سے نالاں ہے اور گذشتہ دنوں JKSSBکیخلاف ہوئی ایجی ٹینشن سے جموں میں بھاجپا مخالف جذبات کی خوب عکاسی دیکھنے کو ملی۔ ان باتوں کا اظہار نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے حلقہ انتخاب خانصاحب میں آری گام میں فقید المثال یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی ہر کسی ناکامی کا بہانہ بنا کر رکھا ہے، جب ان پوچھتے ہیں کہ آپ جموںوکشمیر میں الیکشن کیوں نہیں کرواتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ یہاں پنچایت ہے؟ اگر پنچایت ہے تو پھر اس کا مطلب کیاہے؟ کیا ملک کی باقی ریاستوں میں پنچایت نہیں ہے؟ اگر باقی ریاستوں میں پنچایت ہے تو پھر آپ وہاں کیوں الیکشن کرا رہے ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ آپ (بھاجپا) یہاں الیکشن کا سامناکرنے سے ڈرتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر ہمیں موجودہ دلدل سے نکلنا ہے تو سب سے پہلے ہمیں اپنی جماعت کو مضبوط کرنا ہے کیونکہ ہم ہی ہیں جو بی جے پی کے کاروان کو روکنے کیلئے نکلے ہیں۔ ہم سیاست بی جے پی کی مدد کیلئے نہیں کرتے ہیں، ہم سیاست بی جے پی کو روکنے کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ جو ظلم ہمارے ساتھ 2019میں ہوا، اُس کا حساب برابر کرکے جموں وکشمیر کو وہ درجہ واپس دلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ بھاجپا کی بی اور سی ٹیموں کو تعاون دینا چاہتے ہیں یا پھر نیشنل کانفرنس کو جو لوگو ںکی زمینوں کے تحفظ ، نوجوانوں کے روز گار ، پراپرٹی ٹیکس کے خاتمہ اور خصوصی درجے کی واپسی کیلئے لڑے گی۔ جموں وکشمیر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ایک جمہوری نظام میں لوگوں کو نہیں بلکہ حکمرانوں کو ساری پریشانی اُٹھانی ہوتی ہے۔ حکومت کو پریشانی ہونی چاہئے کہ کیا ہمارے لوگ خوش ہیں؟ کہیں لوگوں کو کوئی تکلیف تو نہیں ،اگر ہے تو اسے کیسے کم کیاجاسکتا ہے؟ کہیں لوگ ناراض تو نہیں اگر ہیں تو کیوں ناراض ہیں اور اُن کی ناراضگی کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے؟ لیکن افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جب سے یہاں مرکز کی براہ راست حکمرانی ہے تب سے لوگ پریشان ہیں اور حکمران خوش ہیں۔ کہیں بھی کسی سرکاری افسر کو دیکھئے وہ خوش، مطمئن ،مسکراتے اور قہقہے مارتے ہوئے دکھائی دیں گے کیونکہ اُن کو کوئی پریشانی نہیں، اگر کوئی پریشان ہے تو وہ جموں وکشمیر کے باشندوں کو ہے کیونکہ انہیں گذشتہ 4سال سے ہر لحاظ سے تنگ کیا جارہاہے۔جہاں دیکھو حکومت کے فیصلے لوگوں کو راحت پہنچانے کیلئے نہیں بلکہ لوگوں کو تکلیف دینے کیلئے ہوتے ہیں۔ آج حکومت کا استعمال زخموںکے پر مرہم لگانے کے بجائے زخموں پر نمک چھڑکنے کے لئے کیا جارہاہے۔شیر کشمیر نے جموں وکشمیر کے عوام کو زمینوں پر مالکانہ حقوق دیئے،بجائے یہ کہ موجوہ د حکمران خوش ہو تے کہ یہاں لوگوں کے پاس اپنی زمینیں ہیں اور وہ حکومت کے سامنے جھولی نہیں پھیلاتے ہیں ،اس کے برعکس ان زمینوں کو بھی چھیننے میں لگے ہوئے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جن لوگو ںکے پاس مکان ہیں، اُن کے مکانوں پر اب ٹیکس لگایا جارہاہے اور کہتے ہیں کہ ہم زیادہ نہیں لیں گے۔ اگر بقول حکومت کے زیادہ نہیں کمائیں گے تو پھر ٹیکس کی ضرورت کیا ہے؟ٹیکس تو کمائی کیلئے ہوتا ہے، اگر آپ کہتے ہیں کہ ہم اس ٹیکس سے زیادہ نہیں کمائیں گے تو پھر لوگوں کو پریشان کیوں کیا جارہاہے؟ریکارڈ تو بے روزگار پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نائب صدر نے کہاکہ 2019میں نوجوانوں کہا گیا کہ دفعہ370 آپ کو روزگار دینے کیلئے ہٹایا گیا لیکن 4سال ہوگئے یہ وعدا بھی سراب ثابت ہوا۔ خدارا ہمیں بتائیے کہ کہاں پر بھرتی کی گئی؟ کون سا نوجوان آج سرکاری ملازمت کررہا ہے؟ اُلٹا جہاں پر بھی آرڈر نکلتے ہیں دوسرے روز منسوخ کئے جاتے ہیں۔ سب انسپکٹر، فائنانشل اسسٹنٹ اور بینک بھرتی جیسے لسٹوں کو منسوخ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ غیر سنجیدگی اور نااہلی کی انتہائی اس بات ثابت ہوجاتی ہے کہ JKSSBکے امتحانات کا انعقاد کرانے کیلئے ہمارے حکمرانوں کو صرف وہی کمپنی ملی جسے باقی ملک میں کام کرنے کی اجازت نہیں اور جو 5ریاستوں میں بلیک لسٹڈ ہے۔ یہ سب یہاں کے نوجوانوں کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ کرنے کیلئے کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ احتجاج ہوا ،حکمران مجبور ہوئے اور اب امتحانات مؤخر کئے گئے۔ لیکن آخر کار ایک داغدار کمپنی کو موقع کیوں اور کیسے ملا؟ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ لیکن افسوس کی بات ہے یہاں انکوائریاں بٹھائی جاتی ہیں لیکن اُن کا کہیں حساب کتاب نہیں؟ یہ سارے بھرتی لسٹ جنہیں دھاندلیوں کی بنیاد پر منسوخ کیا گیا ،ان دھالیوں میں کون ملوث تھے ؟کس کیخلاف چارج شیٹ داخل کیا گیا اور کس کو سزا ملی؟انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوامی راحت یا لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے کوئی کام نہیں ہورہاہے ہے۔ ہم نے توسہ میدان کو اِس اُمید کیساتھ خالی کروایا کہ یہ نیا گلمرگ بنے گا، لیکن 2014میں جہاں پر ہم نے کام چھوڑا اس کے بعد ابھی تک اس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اگر حکمرانوں نے سنجیدگی دکھائی ہوتی تو پھر آج توسہ میدان کے سیاحتی مرکز کے بطور کافی پیش رفت ہوئی ہوتی۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

اوڑی میں ایل او سی کے نزدیک ممنوع نشیلی اشیاء برآمد: پولیس

Next Post

جموں: بری برہمنہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
گالندر پانپور میں ٹریفک حادثہ 5 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک

جموں: بری برہمنہ سڑک حادثے میں موٹر سائیکل سوار از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

جموں: پاکستانی ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ

22/03/2023
محبوبہ مفتی گھر میں نظر بند نہیں، کووڈ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ نے کنونشن کی اجازت نہیں دی /پولیس ترجمان

کپوارہ میں ایل او سی کے نزدیک ماتا شاردا مندر کا کھل جانا ایک خوش آئند بات ہے: محبوبہ مفتی

22/03/2023

أخبار حديثة

مرکزی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی

ہندوستان ٹیلی کام ٹیکنالوجی کا ایک بڑا عالمی برآمد کنندہ بننے کی طرف گامزن : وزیر اعظم مودی

22/03/2023
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

کشمیر: شدید زلزلے کے دوران اپنے جانوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں اور دیگر عملے نے خاتون کا کامیاب آپریشن کیا

22/03/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban