سری نگر//جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پالپورہ گاوں میں جمعرات کے روز 21سالہ نوجوان کی لاش برآمد کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے پالپورہ گاوں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیاجب یہاں چند مقامی افراد نے ایک نوجوان کی لاش دیکھی۔معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں نے اس ضمن میں پولیس کو آگاہ کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اس کی شناخت جنید احمدمیر ولد نذیر احمد میر ساکن پالپورہ کے بطور کی۔پولیس نے معاملے کی نسبت دفعہ 174کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔