روم،// اٹلی کے جنوبی جزیرے سسلی میں منگل کو آگ لگنے سے تباہی مچ گئی۔ ا س دوران اٹلی کے شمالی حصے میں طوفان اور ژالہ باری نےمزید تباہی مچا دی ہے۔
سسلی کے دارالحکومت پالرمو کے قریب آگ سے اٹھنے والے دھوئیں کی وجہ سے علاقے میں حد نگاہ محدود ہونے کی وجہ سے ہوائی اڈے کو پیر اور منگل کی صبح ہوائی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا ۔
حکام نے بتایا کہ ہوائی اڈہ منگل کو بعد میں دوبارہ کھل گیا، حالانکہ پروازوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی۔
سسلی کا دوسرا مرکزی ہوائی اڈہ، کٹینیا ہوائی اڈہ، ٹرمینل میں آگ لگنے کے بعد گزشتہ ہفتے منگل تک بند کر دیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر،پورے سسلی میں بڑے پیمانے پر 50 سے زیادہ جنگلوں میں آگ لگی ہے ۔ اطالوی نیوز سائٹس نے گھاس کے میدانوں اور پہاڑیوں میں جلتی ہوئی آگ کی تصاویر دکھائیں۔ دنیا کے بہترین محفوظ شدہ ڈورک مندروں میں سے ایک، شمال مغربی سسلی میں 2500 سال پرانا یونانی ساخت کا سیگیسٹا مندر بھی جل کر خاک ہوگیا ہے۔
یواین آئی۔ م س