منیلا//) فلپائن کی راجدھانی منیلا کی اہم جیل میں بند قیدیوں کے درمیان تصادم میں ایک قیدی کی موت ہو گئی اور دیگر نو زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک جیل کے اہلکار نے بدھ کو یہ اطلاع دی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کریکشن بیوروانجیلیناباتستہ نے کہا کہ نیو بیلی بیڈ جیل میں کچھ قیدی ایک دوسرے قیدیوں کے درمیان تصادم کے معاملے کو حل کر رہے تھے اسی دوران ایک قیدی نے بندوق نکالی اور زبردست فائرنگ شروع کر دی ۔
محترمہ باتستہ نے بتایا کہ قیدیوںکے درمیان اضافہ ہوتے ہنگامے کے دوران ایک قیدی نے دوسرے قیدی پر برف توڑنے والے سوئے سے حملہ کر دیا گیا اور اس کی موقع پر موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اصلاح افسران نے جائے وقوعہ سے 12راو¿نڈ کارتوس کے ساتھ ایک -45کیلیبر ہینڈگن برآمد کی ہے۔
جیل کے اہلکاروں نے قیدیوں سے ملنے کا وقت رد کر دیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔