جموں//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں موسلا دھار بارشوں کے دوران رہائشی مکان زمین بوس ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 مویشی ہلاک ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے سرحدی علاقہ ڈوکڑی میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں15 بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں ہیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شدید بارشوں کے نتیجے میں خادم حسین کا کچا مکان زمین بوس ہو گیا تاہم مکین معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ان کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں اراضی دھنس جانے سے مکان منہدم ہوا۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔