سری نگر//شمالی ضلع بارہ مولہ کے گانٹہ مولہ علاقے میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اْس پر سوار نوجوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز گانٹہ مولہ بارہ مولہ میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں اْس پر سوار نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت نعیم احمد لون ولد فاروق احمد ساکن شیری کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقا ت شروع کی۔