سرینگر //سر زمین اوڑی سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی نے ہمیشہ بھارت مخالف سرگرمیوں کا سہارا لیا ہے۔ جموں کشمیرنے ماضی میں بھی عسکریت پسندی کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ تاہم مسلح افواج کی انتھک کوششوں کی وجہ سے حال ہی میں جموں کشمیر میں عسکری سرگرمیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اسی دوران راجناتھ سنگھ نے بی ایس ایف کو ’’ ملک کی سرحدوں کیلئے حفاظتی تار ‘‘ قرار دیا ۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ جمعرات کو دو روزہ دورے جموںکشمیر پہنچ گئے ۔ جمعرات کی صبح فوج کے اعلیٰ آفسران نے ان کا ہوائی اڈے پر والہنانہ استقبال کیا جس کے بعد راجناتھ سنگھ نے سرحدی علاقہ کپواڑہ کا رخ کیا اور وہاں اوڑ ی سیکٹر میں آگے والے علاقوں کا دورہ کیا اور سرحد کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ راجناتھ سنگھ کے ہمراہ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے؛ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف ، شمالی کمان کے لیفٹنٹ جنرل اپیندر دویدی ،سرینگر مقیم فوج کے 15ویں کور جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل اے ایس اوجلا اور جی او سی، 19 انفنٹری ڈویڑن میجر جنرل اجے چاندپوریا بھی موجود تھے جنہوں نے وزیر دفاع کے ساتھ انہیں مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے مسلح افواج، بارڈر سیکورٹی فورس ،سینٹرل ریزرو پولیس فورس اورجموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں سے بات چیت کی۔اس موقعہ پر راجناتھ سنگھ نے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مشکل حالات میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے پر ان کی بہادری اور جوش کو قابل تعریف قرار دیا۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی بے مثال ہمت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کرنے اور لوگوں خصوصاً نوجوانوں میں قومی فخر کا جذبہ پیدا کرنے پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی نے ہمیشہ بھارت مخالف سرگرمیوں کا سہارا لیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر نے ماضی میں بھی عسکریت پسندی کی کارروائیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ مسلح افواج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے حال ہی میں جموں کشمیر میں عسکریت کی سرگرمیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ پاکستان بھارت کو ہزار کوششوں کے ذریعے خون بہانے کے اپنے انداز سے ملک میں امن کو خراب کرنے کی مسلسل کوشش کرتا ہے۔ لیکن، ہماری سیکورٹی فورسز اس ملک کے لیے ایسی حفاظتی ڈھال ہیں کہ جو بھی اسے توڑنے کی کوشش کرتا ہے، اپنا خون بہاتا ہے۔ قوم کو ہماری افواج پر بے پناہ بھروسہ ہے جو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ انہوں نے ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ادھر بارہمولہ کینٹ میں ہندوستانی مسلح افواج کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوہئے وزیتدفاع نے کہا کہ پاکستان ہزاروں قوتوں سے ہندوستان کا خون بہانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے لیکن بی ایس ایف)ملک کی سرحدوں کی تار ہیں جس کی وجہ سے وہ خود کٹ جاتے ہیں۔ ملک آپ پر اعتماد کرتا ہے، وہ جانتے ہیں کہ آپ کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔