ڈوڈہ//چیف الیکٹورل آفیسر اور کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمار جو ضلع ڈوڈہ کے انچارج ایڈمنسٹریٹو سیکرٹری بھی ہیں نے آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا اور گذشتہ مالی سال کے دوران مرکزی اور ریاستی سیکٹر کی مختلف اسکیموں میں ضلع کی کامیابیوں کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ٹرانسپورٹ کمشنر بھوپندر کمار ، ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وکاس شرما ، ایس ایس پی ڈوڈہ عبدالقیوم ، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ ، اے ڈی سی ڈوڈہ ، اے ڈی سی بھدرواہ ، سی ای او بی ڈی اے ، پی او آئی سی ڈی ایس ، جی ایم ڈی آئی سی ، سی پی او ڈوڈہ ، ایس ای جے پی ڈی سی ایل ، ایس ای جل شکتی محکمہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈی سی ڈوڈہ نے گذشتہ مالی سال کے دوران ضلع کی کامیابیوں کو پیش کیا اور رواں مالی سال کے ایکشن پلان سے آگاہ کیا ۔ اس کے علاوہ ڈی سی نے ضلع کے بڑے پروجیکٹوں بشمول جی ایم سی ڈوڈہ اور این ایچ ڈبلیو پروجیکٹس کی فزیکل اور مالی حالت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ ہردیش کمار نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ جی ایم سی کیمپس کے ارد گرد باڑ لگانے کی بیک وقت تیزی سے تعمیر کو یقینی بنائے ۔ دیہی الیکٹریفکیشن کا جائیزہ لیتے ہوئے پراجیکٹ ونگ اور جے پی ڈی سی ایل سے بجلی سے محروم بستیوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ۔ جل شکتی محکمہ کو تمام 189 اسکیموں کی ٹینڈرنگ میں تیزی لانے اور جے جے ایم کے تحت منظور شدہ فلٹریشن پلانٹس اور دیگر متعلقہ کاموں کی بیک وقت ٹینڈرنگ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔ پی ایم جی ایس وائی کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام منصوبے اگست 2022 تک مکمل کر لئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں آیوشمان بھارت ، کے سی سی ، پی ایم کسان ، پینشن ، اسکالرشپس ، ای شرم اور مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں کے تحت کوریج کا بھی جائیزہ لیا ۔ دیہی ترقی کی اسکیموں جیسے منریگا ، 14 ویں ایف سی ، ایس بی ایم پی ایم اے وائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں مجوزہ ڈرائیورز ٹریننگ کم فٹنس انسٹی ٹیوٹ کیلئے نشاندہی کی گئی زمین کی تفصیلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ میٹنگ میں روڈ سیفٹی ، افرادی قوت کی کمی ، دائرہ کار کی معقولیت ، حکومتی اسپانسرڈ اسکیموں سے آگاہی سے متعلق مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بعد میں انتظامی سیکرٹری نے گھاٹ میں جی ایم سی ڈوڈہ کے مین کیمپس کا معائینہ کیا اور دستیاب بنیادی سہولیات کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسی کو ہدایت دی کہ وہ باقی ماندہ کاموں کو تیز کرے ، عمارتوں کے گرد باؤنڈری وال بچھانے کا کام شروع کیا جائے تا کہ طلباء اور اثاثوں ک حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔