اودھمپور//کمشنر سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما نے آج ضلع اودھمپور کا ایک روزہ دورہ کیا اور کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس اودھمپور میں جنگلات اور دیگر شعبوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کانتا دیوی ، پی او آئی ڈبلیو ایم پی سپنا کوتوال ، ڈی ایف او اودھمپور شویتا جنڈیال ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ دھرم پال ، بی ڈی اوز اور جنگلات ، آر ڈی ڈی اور دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر اودھمپور اندو کنول چب نے کمشنر سیکرٹری کا ضلع اودھمپور کے دورے پر خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے جنگلات ، آر ڈی ڈی ، آئی ڈبلیو ایم پی اور ضلع کے دیگر متعلقہ شعبوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں ایک مختصر بیان دیا ۔ ضلع میں آبی ذخائیر کی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے ڈی سی نے کمشنر سیکرٹری کو آگاہ کیا کہ ضلع میں اب تک کل 535 تالاب تعمیر /ترقی یافتہ اور تزئین و آرائش کئے جا چکے ہیں ۔ کمشنر سیکرٹری نے افسران سے کہا کہ وہ ضلع میں آبی ذخائیر کی ترقی میں بہتر کارکردگی حاصل کرنے کیلئے دیگر لائین محکموں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں ۔ انہوں نے افسران سے پی آر آئی اور دیگر مقامی این جی اوز کی مدد سے واٹر باؤلیز اور دیگر آبی ذخائیر کی بحالی کیلئے کہا تا کہ زمینی پانی کی سطح کو بڑھانے کیلئے روائتی طریقے سے زیادہ پانی کا اخراج کیا جا سکے ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ مرکزی سپانسر شدہ اسکیموں کو ان کے متعلقہ محکموں کے ذریعہ مکمل طور پر لاگو کیا جائے ۔ انہوں نے شجر کاری ، پودوں کی افزائش پر زور دیا اور انہیں درخت لگانے اور ان کی دیکھ بھال اور پرورش کرنے کیلئے کہا ۔ کمشنر سیکرٹری نے ماحولیات کے تحفظ کو بنائے رکھنے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر پنچایت کو 2000 پودے فراہم کریں ۔ کمشنر سیکرٹری نے آئی ڈبلیو ایم پی ، آر ڈی ڈی سیکٹر کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ کاموں کی پیش رفت کو تیز کیا جائے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اہداف کو ٹائم لائین کے مطابق حاصل کیا جائے ۔