سرینگر / /کشمیر کے تین روز ہ دورے کے بعد شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے جموں کے سندر بنی اور پالان والا کے سرحدی علاقوں کاد ورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا اورفوجی اہلکاروں سے بات چیت کی ۔ شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دویدی نے پہلے تین روز دورہ کشمیر کے دوران کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائز ہ لیا جس کے بعد انہوں نے جموںکا دورہ کرکے وہاں سندر بنی اور دیگر سرحدی علاقوں میں فوج کے آپریشنل تیاریاں کو جائز ہ لیا ۔ جموں میںمقیم فوج کے دفاعی ترجمان کے مطاب شمالی کمان کے سربراہ، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی نے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیکورٹی کے منظر نامے کا جائزہ لیا۔ شمالی کمان کے ترجمان کرنل ابھینو کے مطابق شمالی کمانڈر نے موجودہ سیکورٹی صورتحال اور مخالفوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہیں ایل او سی پر جاری جنگ بندی، ترقیاتی کاموں، انسداد دراندازی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ آرمی کمانڈر نے مقامی کمانڈروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنگ بندی کے تقدس کو یقینی بنانے اور اسے برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا لیکن ساتھ ہی ساتھ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کے خلاف اپنی حفاظت کو کم نہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے دشمن عناصر کی طرف سے درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے یونٹس اور فارمیشنز کے ذریعے قائم کیے گئے اقدامات اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کی تعریف کی۔کرنل نونیت نے کہا کہ بررف سے ڈھکی بلندیوں پر فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران، وہ لائن آف کنٹرول پر سخت چوکسی اور چوکسی اور فوجیوں کے بلند حوصلے کی تعریف کر رہے تھے۔