سرینگر / /ماہ جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائروں والی سیکورٹی انتظامات ہونگے کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا کی شروعات سے قبل مزید ملی ٹنٹوں کو ہلاک یا انہیں گرفتار کیا جائے گا جبکہ ساتھ ہی تمام ملی ٹنٹوں کے معاون کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔ شوپیان جھڑپ میں چار مقامی لشکر جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ ماہ جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کئے جائیںگے اور سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پُر امن یاترا اور یاتریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کیلئے پولیس، فوج اور نیم فوجی فورسز تعینات کئے جائیں گے جبکہ پہلگام اور بال تل کے یاترا بیس کیمپوں میں ایڈوانس میں ہی فورسزکو روانہ کیا جائے گا ۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ شوپیان جھڑپ میںمارے گئے عسکریت پسند غیر مقامی مزداروں پر حملے کرنے میں ملاث تھے۔ وجے کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا کو پْر امن طریقے سے انجام دینے کیلئے سکیورٹی فورسز پوری طرح تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے بہت سارے ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا جائے گا یا ان کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ساتھ ہی جو بھی مطلوب عسکریت پسندوں کے معاون کارکنان ہے ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ یہاںیہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میںامسال امرناتھ یاترا کے پُر امن انعقاد کیلئے مرکز سے لیکر کشمیر تک تیاریاں جاری ہے ۔ یاترا کی حفاظت کیلئے باہر سے بھی کئی درجن اضافی فورسز کی کمپنیاں بھی وادی کشمیر ہو گی۔ معلوم ہوا ہے کہ امر ناتھ گپھا کے دونوں راستوں پر پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ امر ناتھ گپھا و اونچے جنگلات میں فوجی دستے تعینات رہیں گے۔سرینگر جموں شاہراہ پر بھی امر ناتھ یاتریوں کی حفاظت کیلئے فوج ، پولیس و نیم فوجی دستوں کے اہلکار دن رات تعینات رہیں گے اور ٹنل سے لیکر پہلگام و بال تک کے راستے پر بھی معقول تعداد میں بھی سیکورٹی فورسز کے اہلکار دوران یاترا تعینات کئے جائیں گے۔