سرینگر//زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشاء کے سب سے بڑے باغ ’’ باغ گلہ لالہ ‘‘ میں اب تک 2.66 لاکھ سیاحوں نے سیر کیا جو کہ سال 2007 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ باغ گلہ لالہ اس وقت سیاحوں کا توجہ مرکز بنا ہو ا ہے جس دوران روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں کی تعداد میںسیاح باغ کا رخ کر رہے ہیں ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سال نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ باغ کے افتتاح کے صرف 12 دنوں میں 2.66 لاکھ سے زیادہ سیاحوں نے باغ کی سیر کی جو کہ سال 2007 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ معلوم ہو اہے کہ ابھی تک کے قریب 2.66ہزار لوگوں نے باغ کا رخ کرکے وہاں قدرتی نظروں سے لطف اندوز ہو ئے ہیں ۔فلوریکلچر آفیسر اور ٹیولپ گارڈن کے انچارج صوفی انعام الرحمان نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے بتایا کہ سال 2019 میں ٹیولپ گارڈن میں تقریباً 2.60 سیاح آئے تھے لیکن اگلے سال کوویڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے باغ بند رکھا گیا اور ُاس سال کوئی سیاحوں کی آمد نہیں ہوئی۔انہوںنے بتایا کہ کشمیر سے باہر کے سیاحوں کے علاوہ مقامی لوگ بھی باغ کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے آگے آئے ہیں۔ اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد سے قبل بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے باغ کا دورہ کیا جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام ہو گیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ اس سال اب تک 2.66 لاکھ سیاحوںمیں سے1.9 لاکھ مقامی لوگوں نے باغ کی سیر کی جبکہ رمضان کے آغاز سے صرف ایک دن پہلے اتوار کو49,000 مقامی و غیر مقامی سیاح باغ کی سیر کیلئے آئیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زبرون کی پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشاء کے سب سے بڑے باغ ’’ باغ گلہ لالہ ‘‘ کو 23 مارچ کو جموں کشمیر کے چیف سیکرٹری اے کے مہتا نے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں کھولا جس کے بعد باغ میں سیاحوں کا کافی رش دیکھنے کو ملا ہے ۔