سرینگر//ہنر مندی کی ترقی کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج سرینگر ضلع میں پولی ٹیکنک کالجوں اور صنعتی تربیتی ادارے کا دورہ کیا اور طلباء اور فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کی ۔ ڈاکٹر سامون نے کشمیر گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج گوگجی باغ ، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ باغ دلاور خان اور گورنمنٹ پولی ٹیکنک فار وومن بمنہ میں مختلف کلاس رومز ، لیبز کا معائینہ کیا اور طالبات سے بات چیت کی ۔ انہوں نے نوجوانوں کو پیش کئے جانے والے کورسز اور اسکل ڈیولپمنٹ اسکیموں کے تحت چلائے جانے والے کورس کے روز گار کے بارے میں دریافت کیا ۔ مرکز میں طلباء اور عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے امیدواروں کی تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور مزید کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں ہنر کی ترقی کیلئے کسی بھی قسم کی رہنمائی اور مدد فراہم کرنے کیلئے ہمیشہ پیش پیش ہے ۔ ڈاکٹر سامون نے فیکلٹی کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کو معیاری تربیت فراہم کریں اور پریکٹیکل اورینٹڈ کورسز پر توجہ دیں ۔ آئی ٹی آئی میں آٹو موبائل سیکٹر کے طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی کے تربیت یافتہ طلباء کا دائرہ کار تیزی سے بڑھ رہا ہے اور فیکلٹی کو طلباء کی صنعت میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں جاننے میں مدد کرنی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ پولی ٹیکنک کالجس اور آئی ٹی آئی میں پیش کئے جانے والے کورسس ڈگری کالجوں سے مختلف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک فن پیشہ وارانہ تجارت ہے اور کورس کو پروجیکٹس کی ڈرائینگ فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور طلباء کو بصری رہنما خطوط حاصل کرنے اور تکنیکی تفصیلات دکھانے میں مدد کی جانی چاہئیے ۔ ڈاکٹر سامون نے خود روز گار کی ضرورت پر مزید زور دیا جو بالآخر نوجوان آبادی کو خود انحصار بنائے گا اور اس طرح جموں و کشمیر میں مہارت اور کاروباری ماحول کو فروغ دے گا ۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو یہ بھی ہدایت دی کہ ڈیمانسٹریشن کے مقاصد کیلئے انسٹی ٹیوٹ میں ویڈیو والز قائم کی جائیں اور طلباء کو پیش کئے جانے والے کورسز کو متنوع بنانے کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے ۔