جموں//جموں و کشمیر کے ضلع اودھم پور میں ہفتے کو ایک المناک سڑک حادثے میں دو مسافر لقمہ اجل جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اودھم پور کے تھنڈا پڈر علاقے میں شاہراہ پر ہفتے کے روز ایک گاڑی سڑک پر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار مسافر زخمی ہوگئے ۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے دو مسافر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے ۔متوفین کی شناخت 26 سالہ ابھے اور 23 سالہ دیوم کے بطور ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 24 سالہ ہریش اور 25 سالہ پارس کے بطور کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ریفر کیا گیا ہے ۔