سری نگر// وادی کشمیر کے موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شہرہ آفاق سیاحتی مقامات گلمرگ میں شبانہ درجہ حرارت 12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وادی میں پانچ فروری کو موسم خشک رہ سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 9 فروری تک موسم خراب رہنے کا ہی امکان ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم سے درجہ حرارت 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔