سرینگر//بھارتیہ جنتا پا رٹی کے سینئرلیڈر و نائب صدراور انچارج برائے حلقہ ٔ انتخاب سمبل سونا واری محمد اقبال جا ن نے وانٹہ پورہ حول سر ینگر میں ایک دو شیزہ پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ میں پو لیس کا روائی کی سراہنا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جا نی چاہئے تاکہ اس طرح کے واقعات دوبا رہ رونما نہ ہوں ۔اپنے ایک بیان میں محمد اقبال جا ن نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پو لیس نے اس واقعہ میں فوری کا روائی کر تے ہو ئے اس گھنا ئونے اور شر مناک جر م میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے ایک قابل ستا ئش کا م انجام دیا ہے ۔انہوں نے پو لیس کی اس کا روائی کی سراہنا کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی فو ری اور شفاف تحقیقات عمل میں لا کر ملو ثین کے خلاف سخت سے سخت کا روائی عمل میں لا ئی جا نی چاہئے ۔محمد اقبال جا ن نے کہا کہ وادی میں اس طرح کے واقعات کا رونما ہو نا ایک تشویشنا ک امر ہے اور قانون نا فذ کر نے والی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ سماج کو بھی اس طرح کی بدعات کا قلع قمع کر نے کے لئے آگے آنا چاہئے ۔محمد اقبال جان نے کہا کہ سپریم کو رٹ آف انڈیا نے تیزاب کی خر ید و فروخت کے حوالے سے پہلے ہی قواعد و ضوابط وضع کئے ہیں اور انہی قواعد و ضوابط کے تحت تیزاب کی خرید و فروخت کی وادی میں بھی اجازت دی جا نی چاہئے اور جو لو گ سپریم کو رٹ کے رہنما خطوط کی پا سداری نہیں کر تے ان کے خلاف قانون کے تحت کا روائی عمل میں لا ئی جا نی چاہئے ۔محمد اقبال جا ن نے کہا کہ والدین کو بھی اپنے بچوں کی صحیح تر بیت کے حوالے سے اقداما ت کر نے چاہئیں تا کہ حول جیسے واقعات ہما رے سماج میں دوبا رہ رونما نہ ہوں ۔