کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ اِمام الدین نے آج کہا کہ ٹیکہ کاری اور کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) ہی کووِد وَبائی بیمار ی سے بچائو کا واحدذریعہ ہیں۔اِن باتوں کا اِظہار ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے آج یہاں اَپنے دفتری چیمبر میں کووِڈ سے نمٹنے کی کوششوں کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے دوران کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اِس وقت ضلع میں 1.55 فیصد مثبت معاملات کی شرح ہے اور کووِڈ ۔19 کے 764 مثبت معاملات سرگرم ہیں ۔ اِس کے علاوہ ضلع میں 1,471 شفایاب معاملات درج کئے گئے ہیں جوکہ 94.12 فیصدصحتیابی کی شرح ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کووِڈ۔19 کے آغاز سے لے کر اَب تک 171 کی موت بھی واقع ہوئی ہیں جو کہ شرح اَموات 1.07 فیصد ہے۔اُنہوں نے15برس سے 17برس عمر تک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور خو کو کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائیں ۔اُنہوں نے بزرگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ وَبائی اَمراض کے خلاف اِضافی حفاظت کے لئے بوسٹر ڈوز لیں۔