سری نگر//ایس ڈی آر ایف کے سالانہ یوم تاسیس کے موقعہ پر آج سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس ( ایس ڈی آر ایف) ہینڈ کوارٹر برزلہ سری نگر میں ایک رنگا رنگ پریڈ کا اِنعقاد کیا گیا۔اِس موقعہ پر جوانوں سے کہا گیا کہ وہ بچائو کا کام کرتے ہوئے چوکس رہیں۔ ایس ڈی آر ایف کی تاریخ کا مختصر بیان دیتے ہوئے یہ بتایا گیا کہ سال 2012ء میں دو سابقہ معاون بی این ایس کو دو ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس بی این ایس میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ ایک جموںاور دوسرا کشمیر میں واقع ہے۔ایس ڈی آر ایف کا مقصد کسی بھی آفت کا فوری جواب دینا ہے چاہے وہ سماوی ہو یا اِنسان ساختہ ۔ہنگامی حالات میں مقامی اِنتظامیہ کی مدد کے لئے ایس ڈی آر ایف کے اہلکار تمام ضلعی صدر مقامات پر موجود رہتے ہیں ۔ فارغ وقت کے دوران ایس ڈی آر ایف کے اہلکار بیداری کے پروگرام ، موک ڈرل اور عام لوگوں کو چھوٹی قسم کی آفات سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کرتے ہیں۔سال 2021ء میںکئے گئے بچائو آپریشنوں اور دیگر بیداری پروگراموں کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2021ء کے دوران وادی کشمیر میں ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں کی طرف سے 54ریسکیو آپریشن کئے گئے جن میں 84 بیداری پروگراموں کے علاوہ 30 لاشیں برآمد کی گئیں۔فرضی مشقیں بھی کی گئی ہیں جس میں 4,797 لوگوں کو ایس ڈی آر ایف نے تربیت دی ہے۔گوگرین سری نگر پہل کے تحت ایس ڈی آر ایف نے شنکر آچاریہ ہلز سری نگر اور دریائے جہلم میں 4صفائی مہم چلائی ہے۔