جموں//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج جموںوکشمیر میں نیشنل براڈ بینڈ مشن کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے یوٹی براڈ بینڈ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں جنگلات اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی کے اِنتظامی سیکرٹریوں کے ساتھ ایل ایس اے اَفسران ، محکمہ ٹیلی کام ، مرکزی اور بی ایس این ایل کے آفیسروں نے شرکت کی۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ نیشنل براڈ بینڈ مشن ( این بی ایم ) ڈیجیٹل کمیونی کیشن بنیاد ی ڈھانچے کی ترقی کو تیزی سے نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ ڈیجیٹل بااِختیار بنانے اور شمولیت کو آسان بنایا جا سکے جبکہ براڈ بینڈ کی سستی اور یونیورسل رَسائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔میٹنگ کو مزید بتایا گیا کہ مشن کا مقصد 2022ء تک تمام دیہاتوں کو براڈ بینڈ نیٹ ورک سے جوڑنا ہے ،جموںوکشمیر میں ایسے صرف 100 گائوں رہ گئے ہیں۔چیف سیکرٹری نے ٹیلی کمیونی کیشن محکمہ سے کہا کہ وہ غیر منسلک دیہاتوں کے ڈیٹا کو متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ملاکر اور یونین ٹیریٹری گورنمنٹ کے لینڈ ریکارڈ پورٹل پر پہلے سے اَپ لوڈ کردہ گائوں کے نقشوں کا حوالہ دے کر اِس بات کو یقینی بنائے کہ تمام غیر منسلک دیہاتوں کو اِس مالی برس کے آخیر تک ڈیجیٹل نیٹ ورک کے دائرے میں لایا جائے۔مزید برآں ، براڈ بینڈ خدمات تک یونیورسل اور مساوی رَسائی کو آسان بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کے 88 دیہاتوں میں موبائل کوریج فراہم کرنے کے لئے یونیورسٹی سروس اوبلی گیشن فند ( یو ایس او ایف ) معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ان دُور دراز علاقوں کی تیزی سے کوریج کے لئے تمام زیرِ اِلتوأ مسائل کو جلد ازالہ کرنے کی ہدایت دی اور پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے کہا کہ وہ متعلقہ آئی ٹی تنصیبات کو قابل اعتماد بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔چیف سیکرٹری نے ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ نیشنل براڈ بینڈ مشن کے تحت حاصل کی گئی ضلعی سطح کی پیش رفت کا جائزہ لیں اور زیر اِلتوأ آر او ڈبلیو مسائل / مقدمات کو مستقبل بنیادوں پر حل کریں۔