اتوار, اپریل ۲, ۲۰۲۳
Nigahban
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
No Result
View All Result
Nigahban
No Result
View All Result
Home جموں
سری نگر میں 100 سال سے زیادہ پرانا سینٹ لیوک چرچ بحال

SRINAGAR, DEC 23 (UNI) A view of the illuminated Holy Family Catholic Church decorated on the eve of Christmas in Srinagar on Thursday. UNI PHOTO-SRN11

سری نگر میں 100 سال سے زیادہ پرانا سینٹ لیوک چرچ بحال

نگہبان خبریں by نگہبان خبریں
24/12/2021
in جموں
0
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegram

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں تاریخی سینٹ لیوک چرچ کے دوبارہ کھولنے کی تقریب کا اِفتتاح کیاجس کی مکمل تزئین و آرائش، تحفظ اور عوام کے لئے عبادت کی ادائیگی کے خاطر کھول دیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بذریعہ ورچیول موڈ اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر کے قدیم ترین چرچ کی کھوئی ہوئی شان آج بحال ہوگئی ہے۔اُنہوں نے کہا،’’ بحالی کے بعد سری نگر میں سینٹ لیوک چرچ کا دوبار ہ کھلنا ،قربانی، خدمت ، خلوص ، محبت اور ہمدردی کے عیسیٰ مسیح کے پیغام کو اَپنانے کا ایک تاریخی موقع ہے۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینٹ لیوک چرچ جموں وکشمیر کی جامع ثقافت کی ایک منفرد علامت ہے جسے 1896ء میں شری شنکر آچاریہ پہاڑی کے جنوب مغربی ڈھلوان پر تعمیر کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جموںوکشمیر کے شہریوں بالخصوص مسیحی برادری ، تزئین و آرائش اور تحفظ میں شامل تمام کاریگروں کے علاوہ سمارٹ سٹی پروگرام سے وابستہ اَفسران کو مبارک باد دی۔اُنہوں نے کہا کہ سینٹ لیوک چرچ کی بحالی اور تحفظ کا کام ’’ سمارٹ سٹی پروجیکٹ‘‘ کے تحت کیا گیا ہے اورگرد و نواح کے مناظر کی اَپ گریڈیشن میں چرچ تک رَسائی ، روشنی اور اِس سے منسلک اجزأ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔الٹر، لکڑی کے فرش ، نشستوں کی جگہ،وِنڈیو پین، ایکسیس گیٹ اورپورچ کی تعمیر دوبارہ کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ہندوستان صدیوں سے متنوع مذاہب اور ثقافتوں کا گھر ہے ۔ لیکن بہت زیادہ تنوع کے باوجود ہم بغیر کسی امتیاز کے اِتحاد میں رہ رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ سماجی ہم آہنگی کے جذبے کو اُبھاریں اور بھائی چارے ، اَمن اور بے لوث خدمت کی اَقدار کو مضبوط کریں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ڈاکٹر آرتھر نیو کو یاد کیا اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ ڈاکٹر آرتھر نے تین دہائیوں تک جموںوکشمیر کے لوگوں کی خدمت کی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس چرچ کو قائم کر نے کے ساتھ بطورِ ڈاکٹر بہت سے جانیں بچائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے آنے والے کرسمس تہوار کے لئے لوگوں کو اَپنی نیک تمنائیں بھی دیں۔اُنہوں نے کہا کہ کرسمس کے موقعہ پر جب ہم عیسیٰ مسیح کو یاد کرتے ہیں ، تو آئیے ہم بھی سچائی ، عدم تشدد اور عالمگیر بھائی چارے کے راستے پر چلنے کے اَپنے مضبوط عزم کا اعادہ کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے ہرفرد کو خلوص نیک سے اَپنا کردار اَدا کرنا چاہیئے۔اِس دِن کی مناسبت سے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ چرچ کی تاریخ او ربحالی پر مبنی دستاویزی فلم بھی دِکھا ئی گئی۔سرینگر کی مسیحی برداری نے کرسمس سے قبل چرچ کی تزئین و آرائش اور دوبارہ کھولنے کے حکومت اِقدام پر خوشی کا اِظہا رکیا ہے۔سینٹ لیوک چرچ ایک منزلہ عمارت ہے جو ایک مصلوب منصوبے پر بنائی گئی ہے۔ چرچ گوتھک طرز تعمیر کی پیروی کرتا ہے۔ پورچ کے ساتھ منسلک ایک گھنٹی ٹاور ہے جس کی اونچائی تین منزلہ ہے جس میں ہر طرف ڈورر گیبلوں کے ساتھ ایک اونچی سی جی آئی چھت نصب ہے۔اِبتدائی طور پر ماہرین کی طرف سے چرچ کی ساختی سا لمیت کا تجزیہ کیا گیا تھا اور چرچ کی تعمیراتی عظمت کو برقرار رکھتے ہوئے چرچ کو اِس کی اَصل شکل میں بحال کرنا تھا۔اِس موقعہ پر میئر ایس ایم سی جنید عظیم متو، کمشنر ایس ایم سی اور سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی اطہر عامر خان، سینٹ لیوک چرچ کے چیف پادری فادر ایرک ، چرچ کے دوبارہ کھلنے کا مشاہدہ کرنے کے لئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے۔

ShareTweetSendShare
Previous Post

ڈی جی اِمپارڈنے آن لائن میٹنگوں کی صدارت کی

Next Post

آئی جی پی وجے کمار مہلوک پولیس افسر کے گھر واقع اونتی پورہ پلوامہ پہنچے

نگہبان خبریں

نگہبان خبریں

Next Post
آئی جی پی وجے کمار مہلوک پولیس افسر کے گھر واقع اونتی پورہ پلوامہ پہنچے

آئی جی پی وجے کمار مہلوک پولیس افسر کے گھر واقع اونتی پورہ پلوامہ پہنچے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Trending
  • Comments
  • Latest
کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

کولگام انکاؤنٹر میں ایس او جی اہلکار اور ایک جنگجوازجان

12/01/2022
صوبائی کمشنر نے کشمیر میں کووِڈ ۔19 وَبائی بیماری کی تیسری لہر سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لیا

سرکاری ملازمین کو 15سال کی عمر سے تعلیمی اور سماجی تفصیلات فراہم کرنا لازمی / ڈویژنل کمشنر کشمیر

30/01/2022
کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

کشتواڑ میں چھت سے گرنے والی برف میں سات سالہ لڑکا زندہ دفن

18/01/2022
سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

سرینگرجموں شاہراہ پر حادثہ،بمنہ سرینگر کا نوجوان ازجان

05/01/2022
کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

أونشارتد: أحدث العروض التوضيحية المفقودة تراث عرض الكنز الصيد ديو في المزامنة

مشاهدة جوستين تيمبرليك ‘صرخة لي نهر’ تعال إلى الحياة في الرقص مليء بالجمال

فورسبرونغ دورش تيشنيك: أوس تيش جيانتس v ألمانيا في سباق السيارات بدون سائق

کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

02/04/2023
وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دوران شب شدید بارشیں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باراں، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

02/04/2023
کشمیر: گرمی میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے، سیاحتی مقامات پر مقامی سیاحوں کا رش

پونچھ میں تین لڑکیوں کی مبینہ خود کشی کی کوشش، ایک از جان

02/04/2023
جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ ڈرون کی سرگرمی

بی ایس پی نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر مشتبہ پاکستانی ڈورن کو واپس بھگایا

02/04/2023

أخبار حديثة

کپواڑہ کے بشتر سڑکوں پر انتظامہ برف ہٹانے میں ناکام، مقامی لوگوں نے جلدی برف ہٹانے کی مانگ کی

صدقہ فطر 65 روپیہ فی کس مقرر/ مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام

02/04/2023
وادی کشمیر کے مختلف حصوں میں دوران شب شدید بارشیں

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری،پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باراں، باغ مالکان سے باغوں کی دو پاشی نہ کرنے کی تاکید

02/04/2023
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English
Designed by Gabfire.in © Nigahban
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اداریہ
  • فوٹو گیلری
  • بین الاقوامی
  • جموں
  • سیاست
  • صحت
  • قومی خبریں۔
  • کاروبار
  • کالم
  • کشمیر
  • کھیل
  • آج کا اخبار
  • English

Designed by Gabfire.in © Nigahban