نئی دہلی// حکومت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک بھر میں 31 دسمبر سے بھارت بند یعنی لاک ڈاؤن لگانے سے متعلق پغام وائرل ہورہا ہے یہ فرضی ہے اور سرکار کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔پریس انفارمیشن بیورو نے جمعرات کو ٹویٹ کیا‘‘سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی تصویر میں دعویٰ کیا جارہاے کہہے کہ 31 دسمبر تک بھارت بند کا اعلان کیا گیا ہے۔پریس انفارمیشن آفس نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے حوالے سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔براہ کرم ایسے گمراہ کن پیغامات اور تصاویر شیئر نہ کریں۔درحقیقت ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وائرس کے پھیلنے کے امکان کو لے کر ہر طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ وہ وائرل پیغام بھی شرارتی عناصر نے اسی کڑی میں دیا ہے