پریاگ راج//وزیر اعظم نریندر مودی نے پریاگ راج میں اپنی مدد آپ گروپوں کے اکاونٹ میں ڈائرکٹ رقم ٹرانسفر کرنے کے بعد آج یہاں کہا کہ آج بیٹی پڑھاؤ۔ بیٹی بچاؤ مہم کا نتیجہ ہے کہ متعدد ریاستوں میں بیٹیوں کی تعداد میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم مودی مشن خاتون بااختیاری کے تحت منعقد پروگرام میں 202 سپلیمنٹری نیوٹریشن مینوفیکچرنگ یونٹس کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ہی کنیا سمنلگا اسکیم کے مستفیدین کے اکاونٹوں میں رقم ٹرانسفر کیا۔اس موقع پر منعقد موجود خواتین کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے موید نے کہا کہ خاتون اپنی مدد آپ گروپ کی بہنیں خودکفیل ہندوستان کی چمپین ہیں۔یہ گروپ اصل میں’ملک کو مدد فراہم کرنے والا گروپ ہے۔بہن۔بیٹیوں کے بہبود کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات اور اسکیمات کا ذکر کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ بیٹاں کوکھ میں ہی نہ مار دی جائیں بلکہ وہ بھی جنم لیں اس کے لئے ہم نے بیٹی بچاو۔بیٹی بڑھاو مہم کے تحت سماج میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔حاملہ خواتین کی ٹیکہ کاری،اسپتال میں ڈلیوری،حمل کے دوران تغذیہ بخش غذا پر مکمل دھیان دیا گیا۔ اور اس کے لئے حاملہ خاتون کے اکاونٹ میں 5ہزارروپئے بہم پہنچانے کا انتظام کیا۔خواتین کے خلاف سماج میں پنپنے رہے عدم مساوات کو ختم کرنےکا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہائیوں تک ایسے انتظامات رہے ہیں کہ گھر اور گھر کی ملکیت کو صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔گھر،کھیت،نوکری دوکان سب پر صرف مردوں کا ہی حق سمجھا جانے لگا تھا۔آج ہماری حکومت کی اسکیمات اس عدم مساوت کو بھی دور کررہی ہیں۔اور وزیر اعظم آواس اسکیم اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔اس کے تحت یوپی میں تقریبا 25لاکھ رہائش گاہ خواتین کو دئیے ہیں۔