نئی دہلی// اتر پردیش کی کانگریس جنرل سکریٹری انچارج پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا ہے کہ خواتین ملک کی نصف آبادی پر مشتمل ہیں اور انہیں ان کا حق ملنا چاہئے محترمہ پرینکا گاندھی نے کہاکہ’’جب سے میں نے خواتین کا مسئلہ اٹھایا ہے، دوسری پارٹیاں بھی خواتین کو اہمیت دینے کی کوشش کر رہی ہیں خواتین آبادی کا نصف ہیں اور انہیں ان کا حق ملنا چاہیے الیکشن کا اصل مسئلہ ترقی ہے، گزشتہ دو ڈھائی برسوں سے مسائل رہے ہیں ان کا جواب دیا جانا چاہئے۔کانگریس جنرل سکریٹری نے ایک نجی چینل سے خصوصی بات چیت میں کہاکہہم نے اتر پردیش میں اپنی پارٹی کو منظم کرنے کے لیے کام کیا، گاؤں گاؤں جا کر تنظیم بنائی۔ نہ صرف ضلع اور بلاک سطح پر بلکہ گاؤں کی سطح پر تنظیمیں بنائیں۔ کارکنوں کے لیے تربیتی کیمپ بھی منعقد کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ آج ہم نے پروگرام ’لڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوں‘ کا اعلان کیا۔ اس پروگرام کے ذریعے ہم گھر گھر پہنچ رہے ہیں، ہم نے جو تنظیم بنائی ہے وہ اسے گھر گھر مہم اور سوشل میڈیا کے ذریعے لے جانے کے قابل ہے، اگر آپ پچھلے ڈھائی سال کا وقت دیکھیں تو کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کہ کانگریس نے جدوجہد نہیں کی، کانگریس نے عوام کے مسائل نہیں اٹھائے۔