نئی دہلی//وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں مسٹر راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹر پر خود کو کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے مسٹر سنگھ نے ٹویٹ کیا،’’میرا ٹیسٹ کووڈ پازیٹیو آیا ہے مجھے ہلکی علامات ہیں میں نے خود کو ’ہوم کوارنٹین‘ کر لیا ہے حال ہی میں جو لوگ میرے رابطے میں آئے ہیں، میں ان سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ خود آئسولیشن میں جائیں اور اپنا کورونا ٹیسٹ کرائیں۔‘‘خیال رہے کہ مسٹر سنگھ نے 6 جنوری کواتراکھنڈ کے اترکاشی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی وجے سنکلپ ریلی کے اختتام کے موقع پر منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔کوروناہونے سے پہلے عوام کے ساتھ ان کا یہ آخری رابطہ تھا۔کورونا کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے درمیان حال ہی میں کئی سیاست دانوں کو کورونا ہو گیا ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، بہار کے دو نائب وزیر اعلیٰ ترکیشور پرساد اور رینو دیوی، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سپریا سولے، مرکزی وزیر مہندر ناتھ پانڈے، کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا اور دپیندرہڈّا ان میں شامل ہیں۔