سری نگر// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی ان کو پارلیمنٹ سے باہر رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی لوگوں پر مشکل وقت آتا ہے تو میں ان کے لئے آواز بلند کرتی ہوں۔ان کا کہنا تھاجب میرا دل تنگ ہوجاتا ہے اور مشکلیں در پیش ہوتی ہیں تو میں اپنے والد کے مزار پر آکر فاتحہ پڑھتی ہوں۔موصوف پی ڈی پی صدر نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاجنوبی کشمیر میرا آبائی وطن ہے اور بجبہاڑہ میرا گھر ہے جب بھی میرا دل تنگ ہوجاتا ہے اور مجھے مشکلیں آتی ہیں تو میں اپنے والد کے مزار پر آکر فاتحہ پڑھتی ہوں۔ان کا کہنا تھامیں نے ابھی الیکن مہم شروع نہیں کی ہے لیکن اپنے والد کے مزار پر حاضر ہوئی ہوں کیونکہ جب میں نے اپنا سفر شروع کیا تھا تو وہ میرے ساتھ تھے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں وکشمیر کو بڑے چلینجوں کا سامنا ہے اور ہماری شناخت پر خطرناک بادل منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘جب بھی لوگوں پر مشکل وقت آیا ہے تو میں نے لوگوں ان کے لئے آواز بلند کی ہے۔ان کا کہنا تھاسال 2019 سے یہاں سے سے بڑا نشانہ پی ڈی پی کوبنایا گیا، اس پارٹی کو توڑ دیا گیا کیونکہ میں نے 2019 سے ہی ان کے ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہااب ان کو لگتا ہے کہ اگر میری آواز پارلیمنٹ میں پہنچی تو ان کے لئے مشکلیں پیدا ہوں گے اور شاید جموں و کشمیر اور لداخ کے اصلی حالات کی عکاسی ہو گی۔انہوں نے کہااس لئے ان کی کوشش ہے کہ جتنا بھی ہوسکے مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھا جائے۔