جالندھر//بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کے ترن تارن ضلع سے ایک ڈرون برآمد کیا ہے۔بی ایس ایف کے ترجمان نے بدھ کو بتایا کہ آج صبح ایک مقامی کسان نے بی ایس ایف کے فوجیوں کو ترن تارن ضلع میں سرحدی حفاظتی باڑ کے پیچھے ایک کھیت میں ڈرون کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے بی ایس ایف کے دستوں نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کی۔صبح 8:30 بجے کے قریب تلاشی مہم کے دوران بی ایس ایف کے دستوں نے ترن تارن ضلع کے تھیکلان گاؤں سے متصل ایک کھیت میں کامیابی کے ساتھ ایک چھوٹا ڈرون برآمد کیا۔ برآمد ہونے والا ڈرون چینی ساختہ ڈی جے آئی میوک-3 کلاسک ڈرون ہے۔