نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ہم وطنوں کو ہولی کے تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ رنگوں کا یہ تہوار لوگوں کی زندگیوں میں نئی توانائی اور جوش پیدا کرے ملک کے مختلف حصوں میں آج شام ہولیکا دہن ہوگا اور لوگ کل رنگ ابیر سے ہولی کھیلیں گے اور ثقافتی تہوار منائیں گے اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں ہم وطنوں سے خاندان کے افراد کے طور خطاب کرتے ہوئے کہا، ‘میرے ملک کے تمام اہل خانہ کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد۔ پیار اور ہم آہنگی کے رنگوں سے سجا یہ روایتی تہوار آپ سب کی زندگیوں میں نئی توانائی اور نیا جوش لے کر آئے۔