جموں// جموں کے آر ایس پورہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو بھائی زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق آر ایس پورہ کے ایک دیہی علاقے میں دو بھائی کھیت میں معمول کے مطابق کام میں مصروف تھے کہ اسی اثنا میں ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ دو خاندانوں کے درمیان کافی عرصہ سے اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا اور جمعرات کے روز جوں ہی دو بھائی کھیت پر کام کرنے کی غرض سے گئے تو ان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں سریش کمار اور وجے کمار نامی دو بھائی زخمی ہوئے اور انہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی ٹانگوں میں گولیاں پیوست ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لا کر تحقیقات شروع کی ۔