سری نگر//وادی کشمیر میں خشک و خوشگوار موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 12 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں گرواٹ درج ہوئی ہے۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت میں 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ ا?فاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ میں میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔دریں اثنا وادی میں جمعرات کو بھی صبح سے ہی موسم خشک رہا اور دھوپ بھی چھائی رہی رہی جس سے لوگوں کو مختلف جگہوں جیسے پارکوں وغیرہ میں لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔