سری نگر// وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بحال کردیا گیا۔بتادیں کہ اْدھم پور کے نزدیک بھاری چٹانیں کھسکنے کے باعث شاہراہ کو منگل کی شام کو ہی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر ادھم پور میں دیوال پل پر بھاری بھرکم چٹانیں کھسک آنے کے بعد شاہراہ کو ٹریفک کی نقل حمل کے لئے بند کر دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہ پر موجود بھاری برکم چٹانوں کو ہٹانے میں بارہ گھنٹے لگے جس کے بعد ٹریفک کو بحال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چٹان کے کھسک آنے سے شاہراہ کے دونوں ٹیوبس کو نقصان پہنچا ہے۔