سری نگر//جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے رعناواری علاقے میں حضرت عبدالرحمن میاں مانک شاہ المعروف میاں شاہ صاحب (رح) کا سالانہ عرس عقیدت و احترام اور مذہبی جوش خروش کے ساتھ منایا گیا۔ یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ پائین شہر کے رعناواری علاقے میں بلند پایہ ولی کامل میاں شاہ صاحب (رح) کا سالانہ عرس پاک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔نماز فجر کے بعد آستانہ عالیہ پر درود و ازکار ، ختمات المعظمات کی محفلیں سجائی گئیں جس میں زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔دن بھر چوں اور خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی مرادیں پانے کے لئے دعائیں کیں۔ اس موقع پر مذہبی سکالروں اور مبلغین نے میاں شاہ صاحب (رح) کے طرز حیات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔