نئی دہلی// مرکزی حکومت نے تمام ریاستوں کو بیرون ممالک میں کووڈ انفیکشن کے معاملات کو دیکھتے ہوئے الرت رہنے کی ہدایت دی ہے۔منگل کو تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسپل سیکرٹریوں اور چیف سیکرٹریوں کو لکھے گئے ایک خط میں مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سیکرٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ ریاستوں کو کووڈ انفیکشن کے انتظام کے لیے پانچ جہتی حکمت عملی پر کام کرنا چاہیے۔ریاستوں کو کووڈ انفیکشن کے تمام مشتبہ کیسوں کی تحقیقات کرنی چاہیے۔ ریاستوں کو کووڈ کے تمام معیارات کی پابندی کو یقینی بنانا چاہیے۔ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جاپان، کوریا، چین، امریکہ اور برازیل میں کووڈ انفیکشن کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ صورتحال کے مد نظر تمام ریاستوں کو چوکنا رہنا ضروری ہے۔ ان ممالک سے آنے والے کسی بھی مشتبہ کووڈ سے متاثرہ شخص کے نمونوں کو جینوم سکوینسنگ کے لیے بھیجا جائے۔