سری نگر//حکومت جموںوکشمیر وزارتِ الیکٹرانِکس اور اِنفارمیشن ٹیکنالوجی اور اِنتظامی اِصلاحات و عوامی شکایات محکمہ کے اشتراک سے 26تا 27 ؍ نومبر 2022ء کو شری ماتا ویشنودیوی یونیورسٹی کٹرا میں 25 ویں قومی اِی۔ گورننس کانفرنس کا اِنعقاد کر رہی ہے ۔دو روزہ کانفرنس میں 28 ریاستوں اور 8یوٹیز کے 1000 مندوبین اور مرکزی وزارتوں اور محکمہ کے اَفسران شرکت کریں گے ۔وزیر اعلیٰ ہریانہ منوہر لال بھی 27 ؍ نومبر کو ہونے والی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے یوٹی اور ہریانہ کا محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی بھی آئی ٹی سیکٹر میں علم ک اورآئیڈیا کے تبادلے او رصلاحیت کی تعمیر کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کریں گے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے کہا کہ نیشنل اِی ۔ گورننس کانفرنس جموںوکشمیر کے لئے ایک اہم موقعہ ہے اور جموںوکشمیر یوٹی ڈیجیٹل اِنڈیا کے وزیر اعظم کے نظریۂ کو حاصل کرنے کیلئے پوری طرح پُر عزم ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ہم نے دو برس کے قلیل عرصے میں اِی ۔ آفس سے صارف پر مرکوز سروس ڈیلیوری سسٹم اور بغیر کاغذ اِنتظامی کوفعال بنانے میںایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ ٹیکنالوجی نے نظام میں جواب دہی اور شفافیت لانے والے قوانین اور طریقہ کار کو نئے سرے سے ڈیزائن کیا ہے اور ہمیں خدمات کومؤثر طریقے سے فراہم کرنے کے قابل بنایا ہے۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلی او راُبھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اَپنا نے سے اِنتظامیہ کو مزید کھلے ، شفاف اور نئے ڈیلیوری ماڈل تیار کرنے میں مدد ملی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ لوگ آسانی سے اِی۔ سروسز تک رَسائی حاصل کرسکیں۔اُنہوں نے کہا جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری نے اکتوبر 2022ء میں 2کروڑ روپے سے زیادہ اِی ۔ ٹرانز یکشنز ریکارڈ کی ہیں جو 2021ء میں اِسی مدت کے دوران 10.5 لاکھ اِی ۔ٹرانز یکشنز سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،’’ اِی ۔ گورننس کا مطلب ہے سب سے پہلے لوگوں کی شمولیت ، شہریوں کے ساتھ اعتماد کو مضبوط کرنا، شکایات کے ازالے کارئیل ٹائم میکانزم قائم کرنا ، کاروبار کرنے میں آسانی اور زندگی میں آسانی کو بڑھانا اور شہریوں کو شفاف طریقے سے عوام کو اَپنے تجربے پر رائے دینے کے قابل بنانا ، خدمات ہم ڈیجیٹل تبدیلی کے فوائد لوگوں او رمعاشرے تک پہنچانے کے لئے پُر عزم ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ دو روزہ قومی اِی ۔ گورننس کانفرنس نئے اِی ۔ شرکت کے ٹولز پر غور و خوض کرنے اور مؤثر خدمات کی فراہمی کے لئے لوگوں کے ساتھ بہتر تعاون کے لئے ایک طویل سفر طے کرے گی۔‘‘ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میںشہریوں تک پہنچنے اور جموں و کشمیر حکومت کے کام کاج میں زیادہ کارکردگی اور شفافیت لانے کے لئے کئی ای۔گورننس اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں ایک مربوط سروسز ڈیلیوری پورٹل کے ذریعے تمام سرکاری خدمات کو ڈیجیٹل موڈ میں فراہم کرنے کے لئے ’ڈیجیٹل جموں و کشمیر‘ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کا وژن یہ ہے کہ جامع ترقی کے لئے آئی ٹی کی طاقت کو بروئے کار لاتے ہوئے گورننس کو مزید موثر اور شہریوں پر مرکوز بنایا جائے۔ سال 2021 ء کے لئے مرکزی ڈی اے آر پی جی کی این اِی ایس ڈی اے (نیشنل ای گورننس ڈیلیوری اسسمنٹ رپورٹ) نے جموں و کشمیر کو ای۔گورننس میں یوٹیز میں پہلے نمبر پر رکھا ہے۔ ریاستی پورٹل اور آن لائن خدمات دونوں میں این اِی ایس ڈی اے (نیشنل ای گورننس ڈیلیوری اسسمنٹ رپورٹ) پیرامیٹروںپر سب سے زیادہ تعمیل کے ساتھ جموں و کشمیر کویوٹیز میں پہلے نمبر پر رکھا گیا ہے۔تمام سرکاری دفاتر میں ای۔آفس کی عمل آوری سے جموں و کشمیر یوٹی میں حکومت کے مجموعی کام میں زیادہ کارکردگی آئی ہے۔ جموں وکشمیر اِی ۔ آفس کے استعمال میں یوٹیز میں پہلے نمبر پر ہے جس میں ای۔آفس پر تقریباً 330 دفاتر ہیں اور 96 فیصدکی فائل ڈسپوزل کی شرح ہے۔ آج تک 300 سے زیادہ دفاتر ای۔آفس پر مکمل طور پر کام کر چکے ہیں۔ ’’دربار موو‘‘کی مشق میں جموں اور سری نگر کے درمیان 300 کلومیٹر سے زیادہ کے فاصلے پر سرکاری دستاویزات اور بنیادی ڈھانچے کو لے جانے کے لئے سینکڑوں ٹرکوں کی ٹرانسپورٹیشن اور اس کے برعکس بھی شامل تھا۔ 149 سال پرانی مشق پر تقریباً 400 کروڑ روپے سالانہ لاگت آتی ہے۔ RAS کے ساتھ مربوط 227 خدمات کے ساتھ RAS کے انضمام میں جموں اور کشمیر یوٹی کا ریپڈ اسسمنٹ سسٹم یوٹیز میں پہلے نمبر پر ہے۔حال ہی میں جموں و کشمیر یوٹی حکومت نے ایک ہی جگہ پر خدمات کی آسانی کی سہولیت فراہم کی ہے اور اس کے مطابق ایک پورٹل ’’اِی۔ اُنّت ‘‘ مربوط قابل رسائی، شفاف اور متحرک ہے۔مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کانفرنس کا اِفتتاح کریں گے ۔ 27 ؍نومبر کو لیفٹیننٹ گورنر کی زیرصدارت اختتامی نشست میں جے اینڈ کے وژن دستاویز کا اجراء اور جموں و کشمیر سائبر سیکورٹی پالیسی کے اجراء کیا جائے گا۔