اننت ناگ///مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو نے آج لیگل لٹریری کلب کا افتتاح کیا اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عشمقام میںطلباء کے ساتھ بات چیت کی ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر یوٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس کا فائدہ زمینی سطح پر صحیح مستحقین تک پہنچے۔مرکزی کے وزیر کے ہمراہ جموںوکشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس ، جسٹس علی محمدماگر ے تھے۔انہوں نے کہا کہ آئین میں زمین کا قانون موجود ہے اور اس لئے ضروری ہے کہ ہمارے نوجوان مختلف قانونی حقوق اور فلاحی خدمات سے آگاہ ہوں جو انہیں فراہم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیگل لٹریسی کلب ان نوجوان ذہنوں میں صحیح رویہ پیدا کریں گے تا کہ وہ لوگوں خصوصاً پچھڑے لوگوں کے حقوق کے سفیر بنیں ۔ جموں کشمیر اور لداخ کے چیف جسٹس جسٹس علی محمد ماگرے نے کہا کہ اسٹودنٹس لیگل لٹریسی کلبوں کا قیام اس مقصد کے ساتھ کیا جا رہا ہے کہ طلباء میں قانونی حقوق اور فرایح کے بارے میں جانکاری پھیلائی جائے جو بدلے میں غریبوں اور ضرورت مندوں میں بیداری پیدا کر سکیں ۔ اس موقع پر سکول کے طلباء نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا ۔ وزیر نے ہردی کیچرو گاؤں کا دورہ کیا جہاں ایک خصوصی قانونی خدمات کا کیمپ لگایا گیا تھا جہاں مختلف اسکیموں کے بارے میں بیداری ، استفادہ کنندگان اور متعلقہ محکموں کی شناخت اور مستحقین میں مختلف اسکیموں کے تحت حقداروں کی تقسیم تھی ۔ گاؤں ہاردو کیچرو میںایک خصوصی لوک عدالت بنچ کی صدارت سیکرٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ مسٹر میر وجاہت اور مسٹر من موہن کمار نے کی تھی ۔ جہاں معززین کی موجودگی میں کئی مقدمات کو موقع پر ہی حل کیا گیا تھا ۔ وزیر اور چیف جسٹس نے مختلف سکیموں سے فایدہ اٹھانے والوں سے بات چیت کی اور ان میں سرٹیفکیٹ اور چیک تقسیم کئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کو انصاف تک رسائی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانونی خدمات کا کیمپ عوام کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے اقدام کے تحت لگایا گیا ہے ۔ جسٹس ماگرے نے کہا کہ انصاف تک رسائی عدالت پر مبنی قانونی خدمات تک محدود نہیں ہے ۔ اس کا دائرہ مختلف قوانین اور فلاحی اسکیموں اور پروگراموں کے تحت لوگوں کو ان کے حقداروں کے بارے میں آگاہ کرنے اور اس تک ان کی رسائی کو مضبوط بنانے تک پھیلا ہوا ہے ۔ مسٹر رجیجو نے چیف جسٹس کے ہمراہ بعد میں ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ پہلگام کے زیر تعمیر کورٹ کمپلیکس کا معائینہ کیا اور انہیں بتایا گیا کہ کمپلیکس پر کام پوری قوت سے جاری ہے اور مقررہ وقت سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا ۔ ان دونوں تقاریب کا اہتمام ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ نے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کے تعاون سے کیا تھا ۔ اِس موقعہ پر مختلف معززین بشمول اچل سیٹھی سیکرٹری قانون محکمہ، رجسٹرار جنرل سنجیو کمار، پرنسپل سیکرٹری جسٹس اعجاز احمد خان، ایڈیشنل سالیسٹر جنرل طاہر مجید شمسی اور جوائنٹ رجسٹرار پروٹوکول اب باری اور میر وجاہت سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ شامل تھے۔ان تقریبات میں ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ، ایس ایس پی اننت ناگ ، اے ڈی ڈی سی ، جے ڈی پلاننگ ، ایس ای آر اینڈ بی ، سی ایم او ، اے سی آر اور ضلع اننت ناگ میں کام کرنے والے دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔