جموں//جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے بالاکوٹ سیکٹر میں فائرنگ کے بعد پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد پولیس کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم جائے موقع پر پہنچی ۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک گاڑی اور کئی مکانوں کے شیشے چکنا چور ہوئے تاہم کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایسا ممکن ہے کہ فائرنگ بارہ بور رائفل سے کی گئی تاہم اس سلسلے میں جائے وقوع سے ثبوت اکھٹا کئے جارہے ہیں ۔