سری نگر//کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے منگل کے روز کہا کہ ’’بی جے پی کی مرکزی قیادت نے جموں وکشمیر کی سیاسی صورت حال سے آنکھیں چراکر آئین ہند کی دفعہ 370 کو یک فرطہ طور کالعدم کر کے جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بڑی نا انصافی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ آئین ہند کی دفعہ 370 کی بحالی کیلئے اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔مسٹر سوز نے بتایا کہ دوسری طرف بی جے پی کے لیڈر دفعہ 370 کی منسوخی کو اپنی کامیابی بتاکر صبح و شام پروپگنڈا مہم میں سرگرم ہیں۔اْن کے مطابق ایسے لوگوں کو کسی وقت یہ ماننا پڑے گا کہ عوامی اْمنگوں کو دبا کر ملک کے لئے کوئی دیر پا فائدہ بہم نہیں ہوتا! پروفیسر سیف الدین سوز نے مزید کہا کہ بی جے پی کے مرکزی حکمرانوں کو اپنی گمراہی میں یہ نہیں دکھائی دیتا کہ وہ یک طرفہ بیان بازی سے جموں وکشمیر کے عوام کے خلاف برسر پیکار ہیں!اْن کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ ریاست جموں وکشمیر کے ہندوستان کے ساتھ الحاق کی بنیاد باہمی اتفاق اور تعاون پر مبنی تھا!انہوں نے کہاکہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ریاست کے آئینی رشتے کی قدر کرے اور جموں وکشمیر کے عوام کی خواہشات کا احترام کرے!‘‘