سرینگر / /ملک کی جدوجہد آزادی صرف چند سالوں، چند علاقوں یا چند لوگوں کی تاریخ نہیں ہے کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ تاریخ بھارت کے کونے کونے کے ایثار، استقامت اور قربانیوں کی تاریخ ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ ہماری تحریک آزادی کی تاریخ ہمارے تنوع، ثقافت اور بحیثیت قوم ہمارے اتحاد کی مضبوطی کی علامت ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے بھیما ورم میں سرکردہ مجاہد آزادی الوری سیتارام راجو کی سال بھر جاری رہنے والی 125 ویں یوم پیدائش تقریب کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ انہیں آندھرا پردیش کی عظیم سرزمین پراس قدرعظیم وراثت کو سلام کرنے کا موقع ملنے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔وزیر اعظم نے بتایا کہ الوری سیتارام راجو گارو کی 125 ویں یوم پیدائش اور رمپا کرانتی کی 100 ویں سالگرہ تقریبات سال بھر منائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنڈرنگی میں ان کی جائے پیدائش ، چنتاپلی پولیس اسٹیشن کی تزئین کارو رائش، موگلو میں الوری دھیانا مندر کی تعمیرکاکام امرت مہوتسو کے جذبے کی علامت ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا پروگرام ہمارے مجاہد ین آزادی کی شجاعت کے کارناموں سے سب کو آگاہ کرنے کے عہد کا عکاس ہے۔وزیر اعظم نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ جدوجہد آزادی صرف چند سالوں، چند علاقوں یا چند لوگوں کی تاریخ نہیں ہے۔ یہ تاریخ بھارت کے کونے کونے کے ایثار، استقامت اور قربانیوں کی تاریخ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تحریک آزادی کی تاریخ ہمارے تنوع، ثقافت اور بحیثیت قوم ہمارے اتحاد کی مضبوطی کی علامت ہے۔الوری سیتارام راجو کو بھارت کی ثقافت، قبائلی شناخت، شجاعت، نظریات اور اقدار کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سیتارام راجو گارو کی پیدائش سے لے کر ان کی قربانی تک، ان کی زندگی کا سفر ہم سب کے لیے ایک تحریک ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی قبائلی معاشرے کے حقوق، ان کے غم اور خوشی نیز ملک کی آزادی کے لیے وقف کر دی۔