جموں//پولیس نے جموں کے ججر کوٹلی علاقے میں بدھ کے روز ناکہ چیکنگ کے دوران ایک بس سے دھماکہ خیز مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کے ججر کوٹلی علاقے میں بدھ کے روز معمول کی ناکہ چیکنگ ہو رہی تھی کہ اس دوران ایک پبلک ٹرانسپورٹ بس سے جیلیٹن کی چھڑیوں کی شکل میں دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مواد کی بر آمدگی کے فوراً بعد بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا جو اس کو ناکارہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ججر کوٹلی میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔