سرینگر//وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی آٹھ سالہ حکومت سے بھارت کی خارجہ سطح پر ساکھ مضبوط ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم کے دور میں دنیا کے بڑے ممالک کے ساتھ بھارت کے رشتے قریب ہوئے ہیں جس سے ملک کو براہ راست فائدہ مل رہا ہے ۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ آج نریندرمودی سرکار کی خارجہ پالیسی کے آٹھ سال پورے ہوگئے ہیں، جس میں عوام کو مرکزی حیثیتحاصل رہی۔ مختلف ٹوئٹ پیغامات میں جے شنکر نے کہاکہ یہ بھارت کی ترقی، سیکورٹیاور تہذیب کی سفارتکاری ہے اور ایسی ڈپلومیسی ہے، جو اپنے عوام کی خدمت کرتی ہے۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہاکہ پاسپورٹ فراہم کرنے کے عمل میںبڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس سے یہ عمل بدعنوانی سے پاک، عوام کے قریب اور تیزرفتار بن گیا ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ نریندر مودی سرکار نے کووڈ کے دور میںوندے بھارت مشن، یوکرین میں آپریشن گنگا اور کئی دیگر اقدامات کے ذریعے بیرونِ ملکآباد بھارتی شہریوں کی سلامتی اور اْن کے تحفظ کو یقینی بنایا۔