سرینگر//سرینگر وادی میں ملی ٹینسی کے بڑھتے واقعات کولیکر اندرون کشمیر سمیت کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر بھی چوکسی بڑھا دی گئی ہے وہیں فورسز اور پولیس کو الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ فورسز کو شبانہ گشت تیز کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ادھر ڈپٹی کمشنر سرینگر نے آج ایک حکم نامہ جاری کردیا جس میں تاجر برداری سے کہا گیا ہے کہ وہ اعلیٰ معیار کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں اور مشتبہ نقل وحرکت سے متعلق پولیس کو فوری طور پر مطلع کریں ، ادھر کنٹرول لائن سے لیکر بین الاقوامی سرحد تک فورسز کو چوکس رہنے کو کہا گیا ہے ، وادی میں حالیہ دنوں کے دوران ملی ٹینسی کے واقعات میںاچانک اضافہ ہوگیا اور اس سلسلے میں پلوامہ ،شوپیان اور دیگر مقامات پر کئی ایک بیرون ریاست ریاست مزدوروں پر حملے کئے گئے جس میں کئی ایک افراد زخمی ہوئے ہیں،اس کے علاوہ ایک پنڈت کو بھی گولی مارکر نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ زخمی ہوا ہے، چنانچہ ملی ٹینسی کے ان بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے فورسز اور پولیس نے تشویش ظاہر کی ہے جس کے بعد آئی جی کشمیر مسٹر وجے کمار نے آج ایک وادی بھر میں سیکورٹی کو الرٹ کر دیا ہے اور ایسے میں انہوںنے ملی ٹینسی کے واقعات کو لیکر ان علاقوں میں بھی فورسز کو شبانہ گشت تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں تاکہ ملی ٹینسی کے ان وقعات کو روکا جا سکے ،سافٹ ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے ان علاقوںمیں فورسز کو گشت بڑھانے کا بھی حکم صادر کیا گیا ہے جہاں یہ واقعات پیش آرہے ہیں تاکہ ان ملی ٹینٹوں کو کسی بھی طرح سے کوئی بھی موقعہ نہ ملے جس سے کہ وہ ان لوگوں کواپنی نشانہ بنا سکیں ، آئی جی کشمیر کا کہنا تھا کہ ملی ٹینٹ سافٹ ٹارگٹ کی تلاش میں رہتے ہیں اور ہر دم اپنی پالیسی بدلتے رہتے ہیں لیکن فورسز بھی کافی حد تک تیار ہیں اور ان کی ہر پالیسی کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ، اس دوران ملی ٹینسی کے ان واقعات کو لیکر اب سرحدوں پر بھی چوکسی بڑھائی جارہی ہے جس کے تحت کنٹرول لائن سے لیکر بین الاقوامی سرحد پر بھی چوکسی کی ایڈوائزی جاری کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی طرح سے سرحد پار کے اشاروں پر بھی جنگجوا پنی حرکات انجام میں کامیاب نہ ہوں ااور سرحدوںپر امکانی دراندازی کو بھی روکا جا سکے ، بتایا جاتا ہے کہ سراغرساں اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جس قدر موسم میں تبدیلی آرہی ہے سرحد پار سے لانچنگ پیڈوںپر موجود جنگجووں کو زیادہ سے زیادہ تعدا د میںاس پار داخل کرنے کی کوشش ہوسکتی ہے اور ایسے میں ملی ٹٰنٹوں کی ایک بھاری تعداد ان لانچنگ پیڈوںپر موجود ہے جو کسی بھی وقت اس پار آنے کی تاک میں رہتے ہیں، اس طر ح سے کنٹرول لائن پر دراندازی کو روکنے کیلئے فوج اور فورسز کیساتھ ساتھ بی ایس ایف کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحدوں بھی فورسز کا گشت تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طر ح سے امن وامان کو خراب نہ کیا جا سکے ، الفا نیوز سروس کے مطابق ادھر شہر سرینگر کے اندر بھی ملی ٹینٹوں کی سرگرمیوںکو روکنے کیلئے ڈپٹی کمشنر سرینگر اعجاز ااسد نے تازہ حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت تمام تاجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی دکانوںپر اعلیٰ اور معیاری قسم کے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں تاکہ بازاروں میں جاری سرگرمیوں کو لیکر وہ بھی کافی حد تک الرٹ رہیں ، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دکانداروں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے گرد نواح میں کسی قسم کی کوئی مشتبہ نقل وحرکت نہ ہو اور اگر کسی بھی جگہ انہین اس سے متعلق کوئی شک ہو جائے تو فوری طور پر وہ پولیس کو مطلع کریں تاکہ امن دشمن عناصر کو ان بازاروں میں کسی بھی قسم کی گڑھ بڑھ پھیلانے یا عملانے کی کوشش کامیاب نہ ہوسکیں ۔ادھر دیہاتوں میں بھی فورسز کورات کاگشت تیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہے کہ وہ امن دشمن عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اوراس سلسلے میں ان کی امن دشمن کاروائیوں کوکامیاب نہ ہونے دیں۔