سرینگر//تشدد اور جنگ سے آج تک نہ کوئی مسئلہ حل ہو گیا ہے اور نہ کبھی ہوگا کی بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ تمام ملکوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں پر چلنا چاہئے۔ مرکزی وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ یوکرین کے بوچا علاقے میں عام آدمیوں کے قتل کی سخت مذمت کررہے ہیں اور یہ مطالبہ کیا کہ سارے مسئلے کا آزادنہ تحقیق ہونی چاہئے۔ روس اور یوکرین جنگ کے بار ے میںحکومت کا موقف بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امن کے ساتھ ہیں اور یہ ہماری خواہش ہے کہ تشدد کو جلد از جلد ختم کیا جائے یہ بات ہم نے اقوام متحدہ میں بھی دہرائی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے ہی اس جنگ کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور اس سلسلے میں ہندوستان اپنی خدمات بھی پیش کرسکتا ہے خون خرابہ اور لڑائی جھگڑے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے بلکہ اس سے بے گناہ لوگوں کی جانیں چلی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملکوں کو اقوام متحدہ کے اصولوں پر چلنا چاہئے۔ یوکرین کے بوچاقصبے میں 300شہریوں کو مارا گیا اس کا دعویٰ وہاں کے میئر صدروک نے بھی کیا حالانکہ روس نے ان الزامات کی تردید کی۔