سری نگر// سوپور میں سی آرپی ایف بینکر پر گرینیڈ پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کو پولیس نے جمعرات کے روز گرفتارکیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں گزشتہ دنوں سی آر پی ایف بینکر پر برقعہ پوش خاتون نے ایک پیٹرول بم پھینکا۔انہوں نے بتایا کہ معاملے کے متعلق کیس درج کرکے خاتون کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی جس دوران ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا گیا اور بلا ٓخر جمعرات کے روز خاتون کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ خاتون کے خلاف پہلے ہی یو اے پی اے کے تحت تین مقدمات درج ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون لشکر طیبہ کی اعانت کار ہے۔